28 جون 2014 - 10:54
ہلمند کی جنگ میں بیرونی ہاتھ ، افغان صدر

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ہلمند کی لڑائی میں بیرونی عناصر کار فرما ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق حامد کرزئی نے فراہ، نیمروز اور ہلمند صوبوں کے قبائلی سرداروں اور عمائدین سے گفتگو میں صوبے ہلمند میں مختلف علاقوں پر طالبان کے وسیع حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف اس جنگ میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ اس سے قبل صوبے ہلمند کے مقامی حکام نے دعوی کیا تھا کہ اس لڑائی میں پاکستان کے فوجی افسر بھی ملوث ہیں۔صوبے ہلمند میں گذشتہ ہفتے کے آغاز میں شروع ہونے والی اس لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جب کہ اس صوبے کے سکیورٹی کمانڈر نے دعوی کیا ہے کہ جوابی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے کئی کمانڈروں سمیت، سو سے زائد افراد ہلاک اور دو سو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اس کمانڈر نے کہا ہے کہ ان دہشتگردوں کا صفایا کئے جانے تک طالبان کے ان افراد کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

.......

/169